میرا کام کھیلنا ہے پی سی بی جس کو چاہے کپتان بنائے، سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میرا کام کھیلنا ہے پی سی بی جس کو چاہے کپتان بنائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔  ٹی20 سیریز میں ٹاس اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ ٹی20 میں کسی بھی حریف کو آسان ہدف نہیں لے سکتے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے اور شائقین کو ٹی 20 میچز اچھے دیکھنے کو ملیں گے۔ احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور جو اچھا کھیلے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دیتا ہوں جب کہ شاداب خان فارم میں ہیں، اچھی بالنگ کررہے ہیں۔ شاداب خان اور عماد وسیم کو میری مکمل سپورٹ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی20 میچ میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور کرکٹ شائقین دونوں ٹیمز کو سپورٹ کریں۔ مشکل وقت سے گزر کر حالات بہتر ہوجائیں گے اور جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد حسنین مستقبل میں اسٹار باؤلر بن سکتا ہے اور ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ٹی20 ون ڈے میں بیٹنگ آرڈر پر تجربہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور میرا کام کھیلنا ہے، پی سی بی جس کو چاہے کپتان بنائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay