پاک، سری لنکا پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے6 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد اب لاہور انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا،اسٹیڈیم میں گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے بیٹسمین عمراکمل اور احمد شہزاد بھی گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے دیکھے گئے۔

پاک سری لنکاٹی 20 سیریز،سیکیورٹی پلان تیار

سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھی آج کے میچ سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا ہےکہ پاک سری لنکاٹی 20 سیریز کاسیکیورٹی پلان تیار کردیا گیا ہے ،3ایس ایس پی،13 ایس پی،42 ڈی ایس پی ڈیوٹی دیں گے ،131 انسپکٹربھی فرائض سرانجام دیں گے، میچزکےدوران 13 ہزارپولیس افسران واہلکارڈیوٹی دیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay