دوسرا ٹی20: سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دیدی

لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 35 رنز سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے فخر زمان 6، بابر اعظم 3، احمد شہزاد 13، عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔52 کے مجوعی اسکور پر پاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔

ان کے بعد عماد وسیم اور آصف علی نے ٹیم کو سہرا دیا تاہم 127 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد وہاب ریاض 7، شاداب خان بغیر کوئی اسکور کیے اور آصف علی 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ اور ڈی سلوا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوڈانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ٹاس کے موقع پر داسن شاناکا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی جیت کے بعد ہماری ٹیم زیادہ پرامید ہے اور دوسرے میچ میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتے تو پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے اور پوری کوشش ہوگی محنت سے ہدف کا تعاقب کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد، فہیم اشرف کی جگہ وہاب اور فخرز مان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم، فخرزمان، احمد شہزاد، عمراکمل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، محمد حسنین اور وہاب ریاض شامل تھے۔

سری لنکا اسکواڈ:

داسن شاناکا (کپتان)، ڈینوشکا گناتیلکا، اویشکا فرنینڈو، بھنوکا راجپاکسہ، شہن جیاسوریہ، اسورو اڈانا، واناندو ہسرانگا، منود بنوکا، لکشاں سندان، نوان پردیپ اور کسون راجیتھا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay