اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی  ٹیم کا اعلان

لاہور: اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی  ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ امجدعلی اور وقار گول کیپر ہوں گے۔ مبشرعلی، عماد شکیل بٹ اور رضوان علی فل بیکس ہوں گے۔ ہاف بیکس میں معین شکیل، تصورعباس، راشد محمود، ابو بکر، اظفر یعقوب شامل ہیں۔ اعجاز احمد، عمر بھٹہ، رانا سہیل، رانا وحید، علی شان فارورڈ میں شامل ہیں، غضنفر علی، عماد انجم اور رضوان سینئر فارورڈ میں شامل ہیں۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ 40 روز کی ٹریننگ  کے بعد ٹیم کا اعلان کررہے ہیں اور ہمارے دونوں میچ ہالینڈ کے ساتھ ان کے ہوم گراؤنڈ پر ہیں۔ پاکستان رینکنگ میں 17ویں، ہالینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ سے کہا ہے کہ نئے جذبے کے ساتھ ہالینڈ جائیں اور سلیکشن کمیٹی، ٹیم انتظامیہ کی مشاورت سے ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay