اپناگولڈ میڈیل مظلوم کشمیری عوام کےنام کرتاہوں،انعام بٹ

لاہور:ورلڈبیج گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنےوالےریسلرانعام بٹ نے کہا ہےکہ اپناگولڈ میڈیل مظلوم کشمیری عوام کےنام کرتاہوں۔

میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہاکہ قوم کی دعاؤں سےپاکستان کیلئےچوتھاورلڈ میڈل جیتاہے،پاکستان کی تاریخ میں بیچ گیمزکاپہلاگولڈ میڈل ہے۔

ریسلرانعام بٹ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں وسائل کی بہت کمی ہے،چھ ماہ سےاس ایونٹ کیلئےتیاری کررہاتھا ،پاکستان کےتمام اداروں نےبہت تعاون کیا۔

ان کا کہنا ہےکہ اپناگولڈ میڈیل مظلوم کشمیری عوام کےنام کرتاہوں،کشمیرمیں مسلمانوں پرمظالم ڈھائےجارہےہیں جس کی مذمت کرتےہیں۔

ریسلر کا کہنا تھاکہ ہمارےمقابلےمیں دوسرےممالک کےپاس ریسلنگ کےحوالےسےوسائل ہیں،ریسلنگ میں پاکستان70سےزائد میڈل جیت چکاہے،ساؤتھ ایشین گیمزمیں ہمارےمیڈلزکی تعداد گرتی جارہی ہے،کوشش کی جائےتوساؤتھ ایشن گیمزمیں بہت میڈل جیتےجاسکتےہیں۔

انعام بٹ نے یہ بھی بتایا کہ کرکٹرشعیب ملک،وہاب ریاض نےسوشل میڈیاپربہت حوصلہ افزائی کی۔واضح رہے کہ دوحہ میں جاری ورلڈ بیچ گیمز میں ریسلنگ کا گولڈ میڈل پاکستانی پہلوان انعام بٹ نےبیچ گیمزمیں گولڈمیڈل جیتاہے ۔

مزید پڑھیے : پاکستانی پہلوان انعام بٹ نےبیچ گیمزمیں گولڈمیڈل جیت لیا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay