مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے اس میں ن لیگ شرکت کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کرے گی اور مسلم لیگ (ن) دھرنے سے متعلق پارٹی مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے اور مارچ ملک کو بے روز گاری، مہنگائی سے نجات دلوانے کیلئے ہے۔ نواز شریف اور شہبازشریف میں لڑائی کی باتیں بچپن سے سنتے آرہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کا ایک ہی مؤقف ہے جب کہ نواز شریف اور شہبازشریف میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay