سرفراز احمد کو ٹی 20 اور ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو ٹی 20 اور ٹیسٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اظہرعلی کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سرفراز احمد کو دونوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا ہے جب کہ سیریز کے لیے نائب کپتان کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔ ‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 اسکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو ہوگا۔

‏اظہرعلی کو ٹیسٹ چیمپئین شپ کے سیزن 2019-20 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا جب کہ ‏بابراعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کے لیے کپتان بنایا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay