ٹیسٹ میچز میں آپ کو بڑی تبدیلی نظر آئے گی، اظہر علی

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اطہر علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں آپ کو بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں کپتانی میرے لیے باعث فخر ہے اور ٹیسٹ رینکنگ میں اوپر جانا ہے۔ سرفراز احمد سے بات ہوئی ہے، میری پوری حمایت ان کے ساتھ ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ جس طرح سرفراز احمد نے ٹیم کو لیڈ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سرفراز کی پاکستان کیلئے بہت خدمات ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اگلے 4،5 سال میرے لیے اہم ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز میں آپ کو بڑی تبدیلی نظر آئے گی اور ٹیسٹ کرکٹ سے ہی بہترین کھلاڑی بنتے ہیں۔ کپتان سے متعلق میرے ساتھ کل ہی بات کی گئی تھی اور جیت ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان کیلئے بھی اہم ہوتی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ چیلنجز بہت ہیں، کوشش کریں گے کہ بہتر کھیل پیش کریں اور ٹیسٹ چیمپئن شپ میرے لیے ایک چیلنج ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹف چیلنج ہے لیکن ہم اچھا کھیلیں گے اور پوری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوگی۔

اظہرعلی کا کہنا تھا کہ اپنا تجربہ نئے کھلاڑیوں کو منتقل کرنے کا وقت ہے اور سرفراز احمد کی قابلیت پر کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد فائٹر ہیں، بہت جلد واپس آئیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay