بیمار شخص کیلئے استعمال کی گئی زبان ہم بھولیں گے نہیں، خواجہ آصف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہبما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیمار شخص کیلئے استعمال کی گئی زبان ہم بھولیں گے نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہبما خواجہ آصف کا میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف رہائی پائیں گے اور ہماری قیادت کریں گے اور بیمار شخص کیلئے استعمال کی گئی زبان ہم بھولیں گے نہیں۔ یہ 2008 میں سفارشیں لے کر آئے تھے ہمیں اپنی پارٹی میں لے لو۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو نہ کوئی شرم ہے نہ حیا ہے اور اس عذاب سے ملک کو آزاد کرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور 27 اکتوبر کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔

نواز شریف رہا ہوکر پارٹی کی قیادت کریں گے، احسن اقبال

ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے ہمراہ احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیا ناس کردیا ہے جب کہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا۔ نواز شریف کی صحت پر حکومت کی بےحسی کی مذمت کی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے کم پلیٹ لیٹس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں اور نواز شریف کی صحت سے متعلق 16 اکتوبر کو خط لکھا گیا تھا۔ خط میں حکومت سے صحت کی سہولتوں کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اسکول کا بچہ بھی جانتا ہے پلیٹ لیٹس کم ہونا جان لیوا ہوسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج مریم نواز کو بیمار باپ کی تیمارداری نہیں کرنے دی گئی اور مریم نواز کو والد سے نہ ملنے دینا سفاکیت کی انتہا ہے۔ مریم نواز کو والد سے نہ ملنے دینا ثبوت ہے کہ یہ لوگ انسان نہیں بھیڑیے ہیں اور اللہ نہ کرے کسی کی بیٹی کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو سہولتوں کی فراہمی میں غفلت برتی اور نواز شریف کی صحت پر حکومت بےحس بنی رہی۔ نواز شریف سے سہولتیں واپس لے لی گئی تھیں اور نواز شریف کی صحت پر حکومت کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ عمران خان کی ہدایت پر ہورہا ہے اور جیل میں نواز شریف کو طبی سہولیات دینے میں غفلت برتی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف صحتیاب ہورہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay