حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت جج امجد نذیر چوہدری نے کی۔

سماعت کے دوران شہباز شریف کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور حاضری سے معافی کی درخواست پیش کی گئی۔میاں شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کمر میں تکلیف کی وجہ سے نہیں آ سکے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور سماعت مزید کارروائی کے لیے 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay