پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے56فی لٹرتک ردوبدل کی تجویز

[mashshare]

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے56فی لٹرتک ردوبدل کی تجویزپیش کردی ۔

زرائع کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرکے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا کی سمری میں مٹی کا تیل 2 روپے 39 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 56 پیسے کمی کا بھی امکان ہے۔

اواگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ 31 اکتوبر کو وزارت خزانہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay