رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

[mashshare]

ویب ڈیسک : گلوکارہ رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر گلوکارہ و ٹی وی ہوسٹ رابی پیرذادہ کی مبینہ فحش ویڈیو اپ لوڈ ہوئی۔ جس میں گلوکارہ نہایت ہی بیہودہ انداز میں رقص کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ستمبر میں گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر اژدھے، سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے الزام میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے ۔

مزید پڑھیے : اژدھے اور مگر مچھ رکھنے کا کیس،رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

وائلڈ لائف ایکٹ 1974 ترمیم شدہ 2007 کے تحت تحفظ شدہ حشرات کو غیر قانونی طور پر اپنے گھر میں رکھنے پر گلوکارہ کا چالان بھی درج ہوا تھا۔

 گلوکارہ رابی پیرزادہ کو  ان کی  مزکورہ  ویڈیو کی وجہ  سے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے  سوشل میڈیا کے کچھ صارفین  نے توانہیں پورن اسٹار کا بھی لقب دے دیا۔

دوسری جانب گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں فلم ’کاف کنگنا‘ میں نیلم منیر کے آئٹم سونگ کا دفاع کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن اس کا اعتراف کرنے سے نہیں گھبراتے یا اس طرح سے ان کی وضاحت نہیں کرتے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay