رابی پیرزادہ نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی

[mashshare]

رابی پیرزادہ نے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دیدی۔

زرائع کے مطابق گلوکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے۔رابی پیرزادہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئیں ، جس کےبعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے توانہیں پورن اسٹار کا بھی لقب دے دیا۔ اور رابی پیرزادہ کا ہیش ٹیک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرگیا۔

مزید پڑھیے :رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کو پیر کے روز خط لکھیں گے اور ان سے کہیں گے کہ وہ ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے کی معلومات شیئر کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay