میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں

[mashshare]

پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنی متنازعہ ویڈیو کی وجہ سے گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چرچے میں رہنے والی پاکستان کی مشہور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اللّہ سے اپنے گناہوں کی معافی بھی طلب کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اللّہ اُن کے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔اپنے پیغام کے آخر میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’ الله پاک جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔‘رابی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’SaveASoul ‘ بھی لکھا۔

مزید پڑھیے : اژدھے اور مگر مچھ رکھنے کا کیس،رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے گلوکارہ رابی پیرزادہ ایک تنازعے کی زد میں ہیں۔ گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر نہایت نازیبا ویڈیوز اور تصاویر لیک کر دی گئیں تھیں۔

مزید پڑھیے :رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay