ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر

[mashshare]

اسلام آباد: ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کواقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں (یو این ایچ سی آر) نے ماہرہ خان کو پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیرسگالی سفیر نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

یو این ایچ سی آر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اقوام متحدہ کی کیپ پہنے مہاجرین کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اس پوسٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مہاجرین کی خیرسگالی سفیر بننا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے، مجھے اپنی اس دھرتی ماں پر پیدا ہونے پر فخر ہے جس نے 40 سالوں سے مہاجرین کے لیے اپنے ہاتھ کھول رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay