وزیراعظم کاغیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملک کواقتصادی طورپرآگےلےجانے پر زور

وزیراعظم عمران خان نے برآمدات کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ملک کو اقتصادی طور پر آگے لے جانے پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایم ایس ڈی ٹائر اور ربڑ کمپنی، ڈبل سٹار چائنا اور داود پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان آج طے پانے والے معاہدے کا مقصد مقامی سطح پر ٹائر تیار کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تومعیشت بری حالت میں ملی،اس وقت ڈالرکےمقابلےمیں پاکستانی روپےکی قدرمستحکم ہوچکی ہے،گزشتہ 3ماہ میں روپےکی قدرمیں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آناشروع ہوگئی ہے،آئی ایم ایف،عالمی بینک کےصدورنےمعاشی استحکام کااعتراف کیا،عالمی اداروں نےتسلیم کیاپاکستان صحیح راستےپرگامزن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگلےمرحلےمیں ہم نےاپنےنوجوانوں کوروزگاردیناہے،تعمیراتی شعبےکوہرسہولت دےرہےہیں،بیرونی سرمایہ کاروں کوآسانیاں فراہم کرنےکیلئےکوشاں ہیں۔

وزیراعظم نےمختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سازگار ماحول فراہم کرتے ہوئے مزید چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay