عدالتی سزا یافتی کو معصوم ثابت کرنے کیلئے احسن اقبال گنہگار ہورہے ہیں، فردوس عاشق

Firdous-Ashiq-Awan

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عدالتی سزا یافتی کو معصوم ثابت کرنے کیلئے احسن اقبال گنہگار ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ لٹیرہ لیگ احسن انداز میں جھوٹ کا اقبال بلند کررہی ہے اور آپ کی قیادت کے تمام اکاؤنٹس ہی فارن میں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کاروبار اور علاج بھی فارن میں ہے اور پاناما کی کرپشن اور کالی کمائی کے انبار قوم بھول نہیں گئی۔ عدالتی سزا یافتی کو معصوم ثابت کرنے کے لیے احسن اقبال گنہگار ہو رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں اور سپریم کورٹ پر آپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔ آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئنٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا اور عمران خان 2018 میں 5 سالہ سیریز جیت چکے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay