پٹرول25پیسےاورمٹی کاتیل83پیسےفی لیٹرسستاہونےکاامکان

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر تک کمی کی تجویز پیش کردی ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی، سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر18 روپے، پٹرول پر 15 روپے، مٹی کے تیل پر 6 اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay