حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کو جگ ہنسائی بنایا، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کو جگ ہنسائی بنایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف من گھڑت انتقام پر کارروائی کی گئی اور شہباز شریف کیخلاف انتقامی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کسی بھی قسم کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور حکومت نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کردیے۔ حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نہیں اور قانون سازی کیلئے حکومت کو اپوزیشن کی مدد درکار ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن سے محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے اور مجھے حکومت کی نیت پر شک ہے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کو سیل کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کو جگ ہنسائی بنایا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay