آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا جب کہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم میں (کپتان) روحیل نذیر جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی نائب کپتان، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، عبد الواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث،محمد حریرہ، محمدعرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم اکرم، عامرعلی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین ٹیم میں شامل ہیں۔

اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر اور راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ ہوں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا اور قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay