نون لیگ کا مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون نے ملک میں جاری مہنگائی کیخلاف 8 دسمبر کو ملک احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام کے ذریعے پارٹی کے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بروز اتوار مورخہ 8 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ حکومتی پالیسیوں نےغریب کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ کہاں گیا؟ 8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay