فوادعالم کی 10 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

لاہور: سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں 10 سال بعد فواد عالم کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ جس میں فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سوپنی گئی ہے جب کہ دیگر کھیلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمدعباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔ 16 رکنی ٹیم کےعلاوہ محمد موسیٰ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو منتخب کیا گیا ہے اور 10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہورہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز بہت اہم ہے۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے اور عام تاثر یہ ہے کہ میں اکیلا فیصلے کرتا ہوں ایسا بالکل نہیں ہے۔ ٹیم کا انتخاب ون مین شو نہیں، 6 سلیکٹر کام کرتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں چاہتے جب کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آرہی ہے یہ بہت اہم ہے۔ بولر بننے میں وقت لگتا ہے، راتوں رات نہیں بن جاتا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کا فائدہ اٹھانا ہوگا اور پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں، نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay