پہلے دن کا کھیل ختم، سری لنکا کے 5 وکٹ پر 202 رنز

راولپنڈی: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ جس میں مہمان ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور اوشادا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی۔ لیکن 96 رنز کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گری جب کرونارتنے 59 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ اوشادا فرنینڈو کی گری جو 40 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔ ان کے بعد کوشل مینڈس اور اینجلو میتھیوس بالترتیب 10 اور 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹیں عثمان شنواری اور محمد عباس نے حاصل کیں۔

پانچواں نقصان اینجلو میتھیوز کا ہوا جو 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔ خراب روشنی کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل قبل از وقت ختم ہوگیا اور سری لنکا نے پانچ وکٹوں پر 202 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اسکواڈ:

اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکا اسکواڈ:

ڈیموتھ کرونا رتنے (کپتان)، اوشاڈا فرنانڈو، کوسل مینڈس، انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشان ڈیک ویلا، دلروان پریرا، وشوا فرنانڈو، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay