قلعہ سیف اللہ کان مہترزئی کے قریب بس اور وین میں تصادم،  13 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں کان مہترزئی کے قریب تیل بردار ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ روڈ پر کان مہترزئی کے قریب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس سامنے سے آنے والی پک اپ گاڑی سے اچانک ٹکرا گئی، پک اپ گاڑی میں ایرانی ڈیزل کے کین بھرے ہونے کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سکیورٹی اہلکاروں کو برفباری کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم تمام لاشیں بس سے نکال لی گئیں۔

ڈی سی قلعہ سیف اللہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان، لورالائی اور کوئٹہ سے ہے تاہم لاشیں جھلس جا نے کے باعث ناقابل شناخت ہو گئی ہیں اور لاشوں کو شناخت او ر ڈی این اے کے لئےکوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay