2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست جاری

ماہرہ خان اور مہوش حیات سنہ 2019 میں ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے ’ویکلی ایسٹرن آئی‘ نے 2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو بھی شامل کیا ہے۔

جاری کردہ فہرست میں ماہرہ خان ایشیاءکی پُر کشش خواتین میں چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ اداکارہ تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات پُرکشش چہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ نے مسلسل پانچویں سال ایشیاء کی پُرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سنہ2019 کی اس سب سے پُرکشش ایشین خواتین کی فہرست کو آن لائن ووٹوں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق2019 میں ایشیاء کی سب سے پُرکشش خاتون کا اعزاز بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو حاصل ہواہے۔

پُر کشش خواتین کی فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون، تیسرے نمبر پر بھارتی اداکارہ حنا خان اور چوتھے نمبر پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔

2019 کی ٹاپ 10 پُرکشش ایشین خواتین

1. عالیہ بھٹ

2. دیپیکا پڈوکون

3. حنا خان

4. ماہرہ خان

5. سُربھی چندنا

 

6. کترینہ کیف

Katrina Kaif

7. شیوانگی جوشی

8. نیا شرمہ

9. مہوش حیات

 

 

 

 

 

 

10. پریانکا چوپڑا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay