وزیراعظم نے کٹھن حالات میں ملک سنبھالا اور دیوالیہ سے بچایا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آبا: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کٹھن حالات میں ملک سنبھالا اور دیوالیہ سے بچایا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن نے آزادی اظہار رائے سے متعلق غلط بیانی کی اور آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کامثبت چہرہ اجاگر کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور پاکستان میں ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق ہے۔ عالمی ادارے پاکستانی معیشت مستحکم ہونے کی نوید سنارہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا اور معیشت تباہ کرنیوالے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ ہم دنیا کو پاکستان کا روشن چہرہ دکھاتے ہیں اور سیاحت کے لیے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھا رہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حسان نیازی نے جو بویا وہ کاٹیں گے اور حسان نیازی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور واقعہ کی انکوائری جاری، جلد پیشرفت ہوگی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay