حسان نیازی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علی محمد خان نے کہا کرپشن کا شہباز شریف سے پوچھا جائے اور جواب میں لکھ دیتے شہباز شریف نے کتنی کرپشن کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جواب میں لکھا گیا ریکوری یونٹ نے کوئی ریکوری نہیں کی اور ریفرنفس سے پہلے اثاثے منجمد کیے جارہے ہیں۔ یہ بےنامی جائیدادیں نہیں ہیں اور لکھا ہے سرکاری ٹی وی منافع میں چلا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کا پوچھیں تو وہی گھسا پٹا الزام عائد کرتے ہیں اور آج 3 دن سے پی آئی سی بند ہے۔ آج ملک کے بڑے صوبےمیں حکومت اور انتظامیہ ناکام ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کے فیصلوں میں لکھا ہے کوئی کرپشن نہیں ہوئی اور حسان نیازی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay