پاکستان کا موقف ہے طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا موقف ہے طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں اور توقع ہے امریکہ طالبان مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کا دار و مدار افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay