سلیکٹڈ حکومت کو پیغام دیتا ہوں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، بلاول بھٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں اور اس سال بینظیر بھٹو کی برسی ان کی شہادت کی جگہ منائیں گے۔ پیپلز پارٹی لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر اور ہزاروں کارکنوں نے جمہوریت کے لیے قربانی دی جب کہ جمہوریت پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ عوام کے حقوق پر حملے کیے جا رہے ہیں اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانے والی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کو واضح پیغام دیتا ہوں طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کو کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں ہے۔عوام کی مرضی چلے گی امپائر کی مرضی نہیں چل سکتی اور جب طاقت کا فیصلہ عوام ہوتے ہیں تو فیصلے بھی وہی کرتے ہیں۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے لیے آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں اورعوامی راج قائم ہونے تک ملک کےعوام پستے رہیں گے۔ بنائی گئی حکومت صرف سلیکٹرز کے مفاد کا سوچتی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم 27 دسمبر کو نئی جدوجہد شروع کر رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا اور پیپلز پارٹی نے ضیا اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت صرف نیب گردی پر زور دے رہی ہے اور اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف بجٹ پیش کیا جس پر عوام پریشان ہیں اور ہم سب ملکر عوام کی حکومت بنا کررہیں گے۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری طبی بنیادوں پر ضمانت کے بعد کراچی جارہے ہیں اور نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کو جلد گھر بھیج دیں گے اور یہ سندھ میں بھی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زرداری کا جلد علاج کرائیں گے اور 27 دسمبر کو عوامی پالیسی پیش کریں گے۔ عوامی پالیسی لیکر پورے ملک جائیں گے اور عوامی راج قائم ہونے تک ملک کے عوام پستے رہیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جس طرح بی بی کا ساتھ اسی طرح میرا بھی ساتھ دیں اور آصف زرداری آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay