آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خیل زاد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغان مصالحتی عمل پر بات چیت کی گئی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا تھا۔ وہاں انہیں کمپلیکس میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ اور کمپلیکس کی خود انحصاری پالیسی اور منصوبوں میں بین الاقوامی معیار برقرار رکھنے کو سراہا تھا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے منصوبے اعلیٰ اورعالمی معیار کے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay