تیسرے دن کا کھیل: بارش کی نذر

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ تیسرے دن کا کھیل بھی بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے بس 19 رنز کے اضافے کے ساتھ ختم ہوگیا۔

تیسرے دن کا کھیل آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکا جب کہ امپائرز نے 10:30 بجے پچ اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور کھانے کے وقفہ کے بعد میچ شروع کیا گیا۔

دن کے اختتام تک سری لنکن ٹیم نے پاکستان کےخلاف 6 وکٹوں پر 282 رنز بنا لیے تھے۔

کھیل ختم ہونے تک ڈی سلوا 87 اور دلرواں پريرا 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بولر نسیم شاہ اور شاھین شاہ آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان اسکواڈ:

اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکا اسکواڈ:

ڈیموتھ کرونا رتنے (کپتان)، اوشاڈا فرنانڈو، کوسل مینڈس، انجیلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشان ڈیک ویلا، دلروان پریرا، وشوا فرنانڈو، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay