فریال تالپور کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے ضمانت کا فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے فریال تالپور کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی تھی اور نیب نے فریال تالپور کی درخواست میں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ میں اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کے لیے میری ضمانت منظور کی جائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay