پیپلزپارٹی کےرہنماخورشید شاہ کی ضمانت منظور

Khursheed-Shah

سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےبھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جج امیر علی مہیسر نے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر قوم احتساب بیورو(نیب) ریفرنس فائل کرے۔

یاد رہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو رواں سال ستمبر میں کرپشن کے الزامات میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ خورشید شاہ پر آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔انھیں گرفتاری کے بعد نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

دورانِ سماعت وکیل صفائی رضا ربانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کو گرفتار کیے 90 روز گزر گئے، نیب ان کے خلاف کوئی ثبوت نہ ریفرنس پیش کر سکی۔ دلائل دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کیس خارج کیا جائے۔

معزز جج نے نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا نیب نے ریفرنس فائل کیا، ریفرنس تیار کرکے منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا، 15 روز میں ریفرنس منظوری پر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشید شاہ سمیت 18 افراد پرعبوری ریفرنس تیار کیا ہے، خورشید شاہ کے خلاف ریفرنس میں 1 ارب 24 کروڑ کے شواہد اکٹھے کیے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay