پنجاب میں جنرل انڈسٹری اورسی این جی سیکٹرکی گیس بندکرنےکافیصلہ

ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہےکہ پنجاب میں جنرل انڈسٹری اورسی این جی سیکٹرکی گیس بندکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی ناردرن نے کہا ہے کہ شدیدسردی کے باعث گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے  جس کے  سبب پنجاب میں جنرل انڈسٹری اورسی این جی سیکٹرکی گیس بندکرنےکافیصلہ  کیا ہے  تاہم زیروریٹڈ انڈسٹری کوگیس سپلائی جاری رہےگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ گھریلوصارفین کی گیس کی طلب پوری کرنےکے لیےکیا،گیس ہنگامی صورتحال کےتناظرمیں عارضی بندکی گئی،صورتحال معمول پرآتےہی گیس سپلائی بحال کردی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ گزشتہ برس دسمبرمیں گیس کی کھپت 1387 ایم ایم سی ایف ڈی تھی جبکہ رواں سال گیس کی کھپت 1535 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔

ترجمان نے کہا کہ سی این جی سیکٹرزکواضافی148ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے،گزشتہ سال گھریلواستعمال کیلئے155ایم ایم سی ایف ڈی آرایل این جی فراہم کی گئی ،رواں برس 296 ایم ایم سی ایف ڈی آرایل این جی فراہم کی جاچکی،اس سال صارفین کو 12 فیصد زائد گیس فراہم کی جارہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay