سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز24گھنٹےکیلئےبند

کراچی: گیس بحران کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے باعث شہری آج بھی سی این جی سے محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج بھی بند رہیں  گے۔  صوبے بھر میں گیس بحران کی وجہ سے سی این جی بندش کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے نیا شیڈول جاری کردیا گیاہے۔

صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو اب پیر 23 دسمبر کے بجائے منگل 24 دسمبر کی صبح 8 بجے گیس کی فراہمی بحال کی جائے گی۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سی این  جی اسٹيشنز صرف پیر اور ہفتے کے روز کچھ دیر کے لئے کھولے گئے تھے مگر گیس  پريشر میں  کمی کی وجہ سے شہری سی این جی کی فراہمی  سے محروم رہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay