حکومت نےاپنی نااہلی چھپانےکیلئےاحسن اقبال کوگرفتارکیا،شہبازشریف

صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی بلاجوازگرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنےوالےکی گرفتاری اچھی روایت نہیں .

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک،پاک چین دوستی مضبوط بنانیوالےکی گرفتاری افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جس منصوبےپرشاباش ملنی چاہیے تھی،اس میں انہیں گرفتارکیاگیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا عمران نیازی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہوچکی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay