25 دسمبر کو پیدا ہونے والی مشہور سیاسی شخصیات

دسمبر کے آخر میں پیدا ہونے والوں افراد کا تعلق برج جدی سے ہوتا ہے اس برج سے وابستہ افراد ارادوں کے مضبوط ، محنتی اور مدگار ہوتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو پیدا ہونے والے افراد بھی اس ہی برج کے حامل ہوتے ہیں مگر یہ افراد اپنے برج کے بقیہ افراد کی بانسبت ارادوں کے انتہائی مضبوط او فیصلے کے ایسے پکے ہوتے ہیں ۔وہ جب کسی کام کو کرنے کا فیصلہ کر لیں تو اس کو تب تک نہیں چھوڑتے جب تک اس کو ختم نہ کر لیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ انتہا درجے کے محنتی اور قائدانہ صلاحیتوں سے مالامال ہوتے ہیں ۔اس کے ساتھ صرف وہی لوگ چل سکتے ہیں جو کہ کام کرنے کے لیۓ تیار ہوں ۔مگر ان کی ایک اور اہم خصوصیت انتہا درجے کی وفاداری ہوتی ہے ۔

ذیل میں چند سیاسی شخصیات کا ذکر ہے جو 25 دسمبر کو پیدا ہوئے اور ان میں اپنے ستارے کی یہ تمام خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں ۔

قائداعظم محمد علی جناح

قائد اعظم محمد علی جناح ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے ۔آپکی شخصیت سے مسلمان اورہندوہی نہیں بلکہ انگریز تک متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکے اس ہی لیے انگریزوں نے آپ کو “سر “کا اور قوم نے “قائد اعظم “کا خطاب دیا ۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 ء کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔قائداعظم پاکستان کے پہلے گورنر جنرل تھے۔برصغیر کے مسلمانوں کےلیے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے ایک سا ل بعد ہی قائداعظم 11 ستمبر 1948 ء کو وفات پاگئے۔

نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 25دسمبر 1949 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے اور تینوں دفعہ ہی مدت پوری نہ کرسکے ۔ 28 جولائی 2017 کو انہیں عدالت عظمیٰ نے انہیں پاناما کیس میں وزیراعظم کے عہدےکے لیے نااہل قرارد یا تھا۔

جسٹن ٹروڈو

جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم ہیں۔ وہ 25 دسمبر 1971 کو اوٹاوا میں پیدا ہوئے۔ انہیں کینیڈا کے سب سے کم عمر ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ وہ اپنے دوستانہ انداز اور مشفقانہ مسکراہٹ کی وجہ سے ہر دلعزیز وزیر اعظم ہیں ۔ جسٹن ٹروڈو لبرل پارٹی سے ہی تعلق رکھنے والے آنجہانی اور سابق کینیڈین وزیراعظم پیرے ٹروڈو کے بیٹے ہیں۔

 اٹل بہاری واجپائی

اٹل بہاری واجپائی 25 دسمبر 1924 کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر گوالیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسی زندگی کا آغاز سنہ 1942 سے “ہندوستان چھوڑ دو تحریک” کا حصہ بن کر کیا ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے واجپائی 1991، 1996، 1998، 1999 اور 2004 میں بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں (لوک سبھا ) کے انتخابات میں لکھنو سے کامیاب ہوئے تھے۔ اور وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم تھے جنہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پہلی مرتبہ ہندی زبان میں تقریر کی تھی۔ اٹل بہاری واجپائی تین مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم رہے ۔ سال 1996 میں وہ محض 13 دن کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے منتخب

اٹل بہاری واجپائی گزشتہ برس 16 اگست2018 کو 93 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد چل بسے۔

احمد بن بلۃ

احمد بن بلۃ الجیریا کے پہلے صدر تھے ۔وہ 25دسمبر 1916کو الجیریا کے شہر میگنیا میں پیدا ہوئے۔ احمد بن بلۃ نے الجیریا کوفرانس سے آزادی دلانے میں بہت بڑا کردار کیا تھا ۔وہ 1963 سے لے کر 1965 تک الجیریا کے صدر رہے ۔احمد بن بلۃ 11اپریل2012 کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انور سادات

انور سادات مصر کے تیسرے صدر تھے ۔وہ 25 دسمبر 1918 کو مصر کے شہر مونافیا میں پیدا ہوئے۔ وہ 15اکتوبر 1970کو مصر کے صدر بنے اور 6 اکتوبر 1981کو انہیں شہید کردیا گیا۔ انور سادات نے 1952 میں مصر کے انقلاب میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ مصر اور مغرب میں جدید تاریخ کی با اثر ترین مصری اور مشرق وسطیٰ کی شخصیت سمجھے جاتے تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay