وفاقی کابینہ کا اجلاس : ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آٓباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں15فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے صحت  نے میڈیا  بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کابینہ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل کا جائزہ لیاگیاہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے بتایا کہ 89ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کےایجنڈانمبر13پرتفصیلی بحث ہوئی  بعد ازاں اجلاس میں 2018کی پالیسی کےتحت89ادویہ کی قیمتوں میں کمی کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

 ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق ضروری ادویات میں شامل دواکی قیمت سالانہ10فیصد کم کرناہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں15فیصد کمی کااطلاق فوری طورپرہوگا ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay