2020پاکستان کی ترقی اورآگےبڑھنےکاسال ہے،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے2020 کہ پاکستان کی ترقی اورآگےبڑھنےکاسال ہے، اوورسیزپاکستانی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےترسیلات زرکو پاکستان پوسٹ کے زریعے بھیجنےکی اسکیم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں،انکے مسائل حل کرنےپرتوجہ دے رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے اسکیم کےافتتاح پرمرادسعید کو مبارکباد دی ،انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اجلاس میں ہروزارت کی کارکردگی کاجائزہ لیتاہوں۔عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کےاہلخانہ کے لیے ہیلتھ کارڈ بھی دینے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی بیرون ملک محنت کرتےہیں، ہمیں اوورسیزپاکستانیوں کی قدرکرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کےمسائل اچھی طرح سمجھتاہوں،  اس حوالے سے وزارت خارجہ،سفارتخانوں کوخصوصی  ہدایت کی گئی ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ عوام دیکھیں گےبہت جلدتبدیلی آئےگی،ان کا مزید کہنا تھا  ہم عظیم ملک تب بنیں گےجب حکومت عوام کی خدمت کرےگی۔

چین کی ترقی کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا :چین کی ترقی کارازمیرٹ ہے ، چین نےمیرٹ کوفروغ دیکرترقی کی منازل طےکیں ہیں۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کم کرکے100ارب کی بچت کی ہے ،انہوں نے مرادسعیدکی کوششوں کو سراتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشیشوں  سےپاکستان پوسٹ کاخسارہ کم ہواہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay