سی این جی بحران کے شکار کراچی والوں کیلئے انتظار طویل

کراچی: سی این جی بحران کے شکار کراچی والوں کیلئے انتظار طویل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسع کردی گئیفلنگ اسٹیشنز کو سی این جی کی فراہمی آج رات سے شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گیس بحران کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے باعث شہری آج بھی پورا دن سی این جی سے محروم رہیں گے جب کہ آج رات سی این جی کی فراہمی شروع کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سی این  جی اسٹيشنز صرف پیر اور ہفتے کے روز کچھ دیر کے لئے کھولے گئے تھے مگر گیس  پريشر میں  کمی کی وجہ سے شہری سی این جی کی فراہمی  سے محروم رہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay