اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آر ٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں، حمزہ شہباز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آر ٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 دسمبر مناتے وقت دل میں شرمندگی ہوتی ہے اور ہم قائد کے اصولوں پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ آج بھوک غریب آدمی کے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت کا جی بھرا نہیں، گیس، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے اور ملک میں مایوسیوں کے ڈیرے اور حکومت کے بلند و بانگ دعوے ہیں۔ اورنج لائن نہیں چل سکی، بی آر ٹی منصوبے پر ابھی تک کھڈے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ احتساب کا دہر انظام، یہ کونسا نیا پاکستان ہے اور آج پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ ہواؤں کا رخ بدل کر پھر مسلم لیگ ن کی طرف ہوجاتا ہے اور یہ کیسا نیا پاکستان ہے جہاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بتائے 14 ماہ میں کونسا منصوبہ مکمل کیا اور بینظیر عظیم لیڈر تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی اختلاف میں محسنوں کو بھول جاتے ہیں اور ہم قائداعظم کا یوم پیدائش تو مناتے ہیں مگر ان کے فرمودات پر عمل نہیں کرتے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay