پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری تیار کرلی ہے اور سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

لائٹ اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 31 دسمبر کو کرے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay