2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک مشکل سال تھا، مصباح الحق

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک مشکل سال تھا۔

نمائندہ نیوز ون کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک مشکل سال تھا اور ٹیم جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے دوروں پر اچھی کارکردگی نہیں کرسکی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم محدود اوورز میں بھی زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکی جب کہ حسن علی، شاداب خان کی پرفارمنس خراب ہونے سے کارکردگی متاثر ہوئی۔ کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انفرادی کارکردگی میں سب سے بڑا نام بابراعظم کا ہے جب کہ بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔  نوجوان فاسٹ باؤلرز کو آسٹریلیامیں کھیلانا مشکل فیصلہ تھا۔

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور شعیب ملک کا فارم میں نہ ہونا بھی نقصان دہ تھا اور  اہم ایشوزعہدہ سنبھالتے ہی ان کے سامنے کھڑے تھے۔ مستقبل میں بہترین نتائج کے حصول کیلئے کام جاری ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جس کے رزلٹ آہستہ آہستہ سب کے سامنے آئیں گے اور  قومی ٹیم مستقبل میں بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay