سال 2019 :سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ کی معاشی رپورٹ جاری

برطانیہ کے سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ (سی ای بی آر) نے سال 2019 نے معاشی رپورٹ جاری کردی ۔

سی ای بی آر کی رپورٹ کے مطابق 2019ء میں دنیا کے 193؍ ممالک میں پاکستان معاشی لحاظ سے 44؍ ویں نمبر پر جبکہ امریکا پہلی، چین دوسری، جاپان تیسری، جرمنی چوتھی ، بھارت پانچویں معاشی طاقت ہے۔

برطانیہ کے سینٹر فار اکنامکس اینڈ بزنس ریسرچ (سی ای بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2034ء میں چین پہلی، امریکا دوسری، بھارت تیسری اور پاکستان 50؍ ویں معاشی طاقت ہوگا۔
گزشتہ سال کی رپورٹ میں تھنک ٹینک نے پاکستان کو 2028ء میں 37؍ ویں اور 2033ء میں 27؍ ویں معاشی طاقت بتایا تھا۔ 2019میں جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان کی معاشی نمو تین اعشاریہ تین فیصد رہی جبکہ 2018ء میں یہ شرح ساڑھے پانچ فیصد تھی۔

ورلڈ اکنامک لیگ ٹیبل 2020ء کے نام سے 234؍ صفحات کی رپورٹ میں 193؍ ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان 2003ء میں 44؍ ویں ،2008ء میں 50؍ ویں، 2013ء میں 48ویں ،2018ء میں41ویں نمبر پر تھا، 2019ء میں 44؍ ویں درجے پر ہے۔ 2020ء میں بھی 44؍ ویں نمبر ہی رہے گا۔

2024ء اور 2029ء میں 46 ویں اور 2034ء میں 50؍ ویں نمبر پر ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان فی کس جی ڈی پی5872؍ ڈالر کے ساتھ ایک وسط آمدنی والا ملک ہے، بیروزگاری کی شرح چھ عشاریہ ایک فیصد پر ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay