سال 2019 : دنیا بھر میں رونما ہونے والے اہم واقعات کی جھلک

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے انتخابات سے لے کر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے مواخذے تک سال 2019 میں پوری دنیا میں اہم واقعات رونماہوئے ہیں ۔ وقت اپنی برق رفتاری سے گزر گیا اوراب وقت ہے سال 2019 کو الودع کہنے کا تو آج ایک نظر ڈالتے ہیں کہ سال 2019 میں کیا کیا ہوا۔

سانحہ کرائسٹ چرچ

رواں برس 16 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دو دہشتگرد حملوں میں 49 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

کرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں وحشیانہ قتل عام کو روکنے کی کوشش میں پاکستانی شہری راشد اور ان کا بیٹا شہید ہوئے ۔

Pakistani-man

سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات پر بم حملے

رواں  برس  اپریل میں ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں تین گرجا گھروں اور ایک ہوٹل میں بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں  200 سے زائد  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

بھارتی لوک سبھا نے کشمیر کو دولخت کرنے والا بل منظور کیا

رواں  برس 6اگست میں  بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا نے کشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا ۔اس سے قبل 5 اگست کو  بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے کشمیر  کی علیحدہ حیثیت اور شناخت   ختم کرنے سے متعلق’’جموں وکشمیرتنظیم نو بل، 2019‘‘ کو کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔ لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370   جموں و کشمیر کو بھارت سے متحد نہیں رکھتا بلکہ اسے الگ  کرتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی 2 قراردادیں منظور

 19 دسمبر کو امریکی  ایوان نمائندگان نے  صدر ٹرمپ کی جانب سے اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات میں دو آرٹیکلز کی منظوری دی ۔

خیال رہے کہ ٹرمپ چوتھے امریکی صدر ہیں جنھیں  باضابطہ مواخذے کی تحریک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ 1868 میں امریکی صدر انڈریو جوہنسن اور 1998 میں صدر بل کلنٹن 2 ایسے امریکی صدور تھے جنہیں مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ 1974 میں امریکی صدر رچرڈ نکسن نے مواخذے کی کارروائی کے ایوان کے فلور تک پہنچنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

Donald-Trump

 

ہانگ کانگ میں کرسمس کی شب نئے مظاہرے پھوٹ پڑے

رواں  برس ہانگ کانگ میں کرسمس کی شب نئے مظاہرے پھوٹ پڑے۔ شہر کے کئی علاقوں، خریداری کے معروف مراکز اور مشہور سیاحتی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا۔ مظاہرین نے ہدف بنا ان دکانوں کو نشانہ بنایا ، جن کے عوامی جمہوریہ چین سے کاروباری رابطے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور تیز دھار پانی کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان پر لاٹھی چارج کیا۔ ہانگ کانگ کے تمام میٹرو اسٹیشن حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیے گئے ہیں۔

سویڈن کی گریٹا تھونبرگ  ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار

امریکی ٹائم میگزین نے ماحولیاتی تحفظ کےلیے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی 16 سالہ طالب علم سویڈن کی گریٹا تھونبرگ کو ’پرسن آف دی ایئر 2019‘ قرار دیا ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی اب تک کی دنیا کی سب سے کم عمر شخصیت بن گئیں۔

گریٹا تھونبرگ کو رواں برس ناروے کے تین ارکان پارلیمنٹ نے دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا تھا تاہم انہیں نوبل انعام سے نہیں نوازا گیا اگر انہیں رواں برس نوبل انعام دے دیا جاتا تو وہ یہ انعام حاصل کرنے والی اب تک کی کم عمر ترین شخصیت بن جاتی ہیں۔

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

  رواں  برس جولائی میں بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے۔ بریگزٹ نہ کروا پانے پر تھریسامے برطانوی وزارتِ عظمیٰ کے قلمدان سے مستعفیٰ ہو گئی تھیں اور اب ان کی جگہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔

بورس جانسن اس سےقبل لندن کے میئر اور برطانیہ کے وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ ایک لاکھ 60 ہزار پارٹی اراکین نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے بورس جانسن پر اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں وزیرِاعظم نامزد کر دیا گیا ہے۔

برطانوی انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب

برطانیہ کے انتخابات میں 15 پاکستانی نژاد برطانوی اپنی نشستوں پر کامیاب ہوئے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستفی

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستفی ہونے کے اعلان کرنے  کے بعد7جون کواپناعہدہ چھوڑ دیا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن بھارتی حکام کے حوالے

یکم مارچ کو پاکستان  نے  جذبہ  خیر  سگالی  اور  خطے میں امن کے فروغ  کے لیے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا۔

طالبان کا امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پھر شروع کرنے پررضامندگی کااظہار

رواں  برس  18 ستمبر کو  طالبان نے افغانستان میں امن واستحکام کی بحالی کے لئے امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات پھر شروع کرنے پررضامندگی کااظہارکیا۔

بھارتی انتخابات 2019: بی جے پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی

آبادی کے لحاظ سے دوسرے بڑے ملک بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے انتخابات ہوئے  الیکشن کمیشن نے مارچ 2019 میں ملک میں لوک سبھا (ایوانِ زیریں) کے 17 ویں انتخابات کے لیے 11 اپریل سے 19 مئی تک 6 ہفتوں پر محیط عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، جہاں کروڑوں افراد نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت کے ایک مرتبہ پھر عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay