سی این جی کی بندش کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس اسٹیشن کے مالکان کا کہنا ہے کہ پیغام آیا ہے کہ سی این جی اسٹیشن نہیں کھلیں گے، گیس پریشر نہیں اس لیے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے۔

ایس ایس پی سی نے سی این جی اسٹیشن پر گیس کی فراہمی نہ شروع کی جو آج صبح 8 بجے کھولنے والے سی این کی اسٹیشن 48 گھنٹے تاخیر کے بعد جمعرات کی صبح 8 بجے کھیلے گئے۔

دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay