حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

petroleum-products

حکومت نے پاکستانیوں کو سال نو کا تحفے کے طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay