سال 2019:کھیل کے میدان میں ہونےوالے بڑے مقابلے

پی ایس ایل 4 کے انعقاد سے جہاں پاکستان دنیا کے نقشے پرپرامن  اور محفوظ ملک کے طور پر ابھرا  وہیں پوری دنیا میں  کھیلوں کے سنسی خیز مقابلے ہوئے جن میں  کچھ  کھیلوں کے  نتائج  متنازع ،تو کچھ کے حیران کن ۔ تو آئیں ڈالیں دنیا بھر سے    مختلف کھیلوں کے مقابلوں پر ایک نظر ۔

 آئی سی سی ورلڈکپ 2019:  تاریخ میں پہلی بار انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا

 14 جولائی  کو  لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ نے سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا عالمی  کپ اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ فائنل میچ میں  سپر اوور بھی ٹائے ہوگیا تھا جس کے بعد میچ کا فیصلہ باؤنڈریز کی تعداد پر کیا گیا تھا ۔

پی ایس ایل 4:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دی 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  اور پشاور زلمی کے درمیا ن پی ایس ایل فور کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ،جس  میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئی مقررہ بیس اوورز  میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 139 رنز کا ہدف دیا۔

  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139 کا ہدف 18ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا تھا ۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین کو دیا گیا جنہوں نے حریف ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

ومبلنڈن چیمپیئن شپ 2019: طویل ترین  فائنل میچ

لندن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اورسویزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین فائنل کھیلا گیا، جو چار گھنٹے ستاون منٹ تک جاری رہا جس میں انہوں نے فیڈرر کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی،جوکووچ نے پہلا ،تیسرا اور پانچواں سیٹ اپنے نام کیا جبکہ فیڈرر نے دوسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔نوواک جوکووچ نے پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کے ساتھ سولہواں گرینڈ ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

رگبی چیمپئن  2019 :جنوبی افریقہ نے  تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا

جنوبی افریقہ نے رگبی ورلڈ کپ 2019 کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 30-12 سے شکست دی اور تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، یوکوہاما میں کھیلے گئے نویں رگبی ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تھا اور پہلے ہاف میں 12-6 کی برتری حاصل کی تھی ، دوسرے ہاف میں بھی جنوبی افریقن پلیئرز چھائے رہے تھے اور مزید 20 پوائنٹس اسکور کرکے فیصلہ کن مقابلہ 32-12 سے جیت لیا تھا، جنوبی افریقہ نے تیسری بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے 2007 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی انگلینڈ کو 15-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay