وزیراعظم کے نوٹس پر گیس صارفین کو بڑاریلیف مل گیا

اسلام آباد : وزیراعظم کوگیس کےاضافی بلوں سےمتعلق رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ، سوئی ناردرن صارفین کو 463ملین واپس کرےگی ۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی اووربلنگ کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اووربلنگ کی وجوہات، گیس کی طلب و فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس پریشر اور بھجوائے گئے بلوں کے درمیان فرق کا موازنہ کر کے وصول شدہ اضافی رقم واپس کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اضافی بلوں کی مدمیں صارفین کو 513ملین رقم واپس کی جائےگی، رپورٹ میں اووربلنگ کی وجوہات، گیس کی طلب و فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay