سی این جی اسٹیشنز24گھنٹےکیلئےکھولنےکااعلان

کراچی:سوئی سدرن گیس کمپنی نےکراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز24گھنٹےکیلئےکھولنےکااعلان کردیا ۔

  ایس ایس جی سی نے کراچی سمیت سندھ بھرکے سی این جی اسٹیشنز24گھنٹےکیلئےکھولنےکااعلان کردیا ، سی این جی اسٹیشنزجمعہ کی صبح8بجےسےہفتےکی صبح8بجےتک کھلےرہیں ۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ گیس پریشرکومدنظررکھتےہوئے 24 گھنٹے کے بعد آئندہ کافیصلہ کیاجائےگا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ  ہفتے میں سی این  جی  اسٹیشنز کچھ گھنٹوں کےلئے  کھولے گئے تھے مگر گیس  پریشر میں  کمی کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا گیا تھا ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay